ناندیڑ: ۹؍دسمبر (نامہ نگار)ودربھ سمیت مراٹھواڑہ کے اضلاع میں مسلسل درجہ
حرارت میں گراوٹ آرہی ہے ۔ سرما کے موسم میں دن بدن سردی بڑھتی جارہی ہے ۔
ناندیڑ میں گزشتہ کل اقل ترین درجہ حرات ۹ڈگری سیلسی اس ریکارڈ کیا گیا ۔
ہرسال دسمبرکے ماہ میں ناندیڑ ضلع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور
سرد لہریں چلتی ہیں ۔ ناندیڑ ضلع میں گزشتہ ہفتہ بھر سے مسلسل سردی میں
اضافہ اور درجہ
حرات میں گراوٹ آرہی ہے ۔ بڑھتی ہوئی سردی کے مدنظر لوگ گرم
ملبوسات پہن کر نکل رہے ہیں ۔ صبح کے وقت ہلکا سا کہرا چھارہا ہے ۔ سردی
میں اضافے کے سبب شام کے اوقات میں سڑکوں پر آمدورفت کم نظرآرہی ہے اور رات
۱۰؍بجے کے بعد شہر کی سڑکیں سنسان نظرآرہی ہیں ۔ ناندیڑ پربھنی ، عثمان
آباد ، ناگپور میں سردی بڑھ چکی ہے ۔ موسم کے ماہرین بتارہے ہیں کہ آئندہ
دنوں ناندیڑ میں مزید سردی بڑھ سکتی ہے ۔